تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں،کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں اور دو مختلف کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں کی جانے والی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایاگیا، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کےتبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا

جواب دیں

Back to top button