تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی

بدھ کے روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے (فیوچرز) 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر چلے گئے۔ یہ چھ ہفتوں سے زیادہ عرصے میں خام تیل کی بلند ترین سطح ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر دو منٹ پر برینٹ خام تیل کے فیوچرز 2.01 ڈالر، یا 2.05 فیصد اضافے کے ساتھ 99.93 ڈالر فی بیرل پر تھے، جبکہ اس سے قبل تیل کی فی ڈالر قیمت 100.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.49 ڈالر، یا 1.60 فیصد اضافے کے ساتھ 94.52 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

گذشتہ ماہ کے آغاز کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان چھ ماہ سے جاری تنازع کے مستقل حل کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں۔

28 فروری کو ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 30 اپریل کو 126.41 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

اس ہفتے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر حملوں کے نتیجے میں بعض تیل تنصیبات میں آگ لگ گئی، جس سے اس تنازع کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ان حملوں سے بحیرۂ احمر کے راستے خام تیل کی ترسیل کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ یہ راستہ آبنائے ہرمز کا ایک اہم متبادل سمجھا جاتا ہے، جہاں 28 فروری کو ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے تیل کی ترسیل شدید متاثر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button