تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

یومِ فضائیہ: معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے غیر معمولی جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو شکست دی: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ پرپاک فضائیہ کے افسران، جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی2025 میں پاک فضائیہ نے افواج کی دیگر سروسز کیساتھ مثالی ہم آہنگی دکھائی، پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں جرأت مندانہ، غیرمعمولی جنگی مہارت کامظاہرہ کیا۔

1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے۔

یومِ فضائیہ پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ نے دہائیوں فضائی معرکوں میں اپنی مہارت اور برتری کا لوہا منوایا، یہ ممتازادارہ قربانی، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابلِ فخر تاریخ رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی پکار پر بے مثال جرأت و بہادری کیساتھ لبیک کہا، ستمبر 1965 میں فضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کا عزم دیدنی تھا۔اسی جوش و ولولہ نے انہیں فضاؤں کی وسعتوں میں کامیابی سے ہمکنارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہینوں نے مادروطن کے دفاع کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاک فضائیہ کے عظیم شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہمارا اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مئی 2025 میں پاک فضائیہ نے افواج کی دیگر سروسز کیساتھ مثالی ہم آہنگی دکھائی، پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں جرأت مندانہ، غیرمعمولی جنگی مہارت کا مظاہرہ کیا، بہترین منصوبہ بندی،کثیرالجہتی جنگی صلاحیتوں سے دشمن کو شکست دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو فخر ہےکہ پاک فضائیہ نے تعداد میں کم ہوتے ہوئے بھی دشمن کا مقابلہ کیا، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں

جواب دیں

Back to top button