
جوخود کچھ نہ کر سکے انکی تنقید سے فرق نہیں پڑتا:محسن
لاہور ٟ سپورٹس ڈیسک ٞ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا مجھے بہت دکھ ہے ، انگلینڈ میں جو کچھ کیا وہ ضروری تھا، پرفارمنس کے علاوہ دیگر معاملات ہیں، فی الحال اسے دیکھ رہے ہیں۔محسن نقوی کاایک انٹرویو میں کہنا تھا ابھی وقت نہیں کرکٹ کے علاوہ بات کروں، تنقید سے نہ گھبرایا ہوں ناگھبراتاہوں، ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وسیم اکرم جیسا بڑا کھلاڑی بات کرے تو میں سنجیدہ لوں، جو کہتے ہیں میں کرکٹ کو وقت نہیں دیتا، انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمنس بہت خراب ہے ، کھلاڑیوں پر اعتماد برقرار رکھیں، ان کی تذلیل برداشت نہیں کروں گا۔







