تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

جنگ میں امریکا کو تہران کی ’نئی حکمتِ عملی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا: محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ میں امریکا کو تہران کی جانب سے ایک ’نئی حکمتِ عملی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک بیان میں محسن رضائی نے کہا ہے کہ ان بے سود کوششوں کے ذریعے امریکا ناصرف اس جہنم کی گہرائیوں سے نکلنے میں ناکام رہے گا جو اس نے اپنے لیے خود بنائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میدانِ جنگ، سفارت کاری اور معاشی محاصرے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ایران کی نئی حکمتِ عملی امریکا کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گی۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ کوئی ملک ایران کو امریکی پابندیوں سے بچنے یا آمدنی حاصل کرنے میں مدد نہ کرے، بصورتِ دیگر امریکا ایسے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

مارکو روبیو نے ’فوکس نیوز‘ کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر کسی ملک نے بھی ایران کو امریکی پابندیوں سے بچانے اور آمدنی حاصل کرنے کے لیے سہولت فراہم کی تو امریکا ان ممالک پر بھی پابندیاں عائد کرے گا

جواب دیں

Back to top button