
برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے اپنی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، معروف بزنس مین آصف رنگون والا اوردیگر بھی موجود تھے۔
شاہ چارلس نے محسن نقوی سے ایران جنگ پر سوال کیا اور جنگ جاری رہنے پر اظہار حیرت بھی کیا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ صورتحال ‘ایک قدم آگے اور ایک قدم پیچھے’ کے مصداق ہے۔
شاہ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا







