تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

آج سے ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی کا آغاز کررہے ہیں: امریکی وزیرخزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آج سے اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے جب کہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ایران کےخلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز ہورہاہے، یہ کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے

جواب دیں

Back to top button