تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو شفا اسپتال منتقل نہیں کیاگیا: علامہ راجہ ناصر عباس

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دھوکا دیا گیا، ان کی تاریخ دھوکوں سے بھری پڑی ہے، عمران خان کی بہن کو الگ رکھا، ڈاکٹر فیصل سلطان کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال لےگئے، یہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا تھا، علامہ راجہ ناصر عباس بولے جو فیصلہ ان کی مرضی کے خلاف آئے یہ اس کو نہیں مانتے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا چاہتے ہیں پارلیمنٹ آزاد ہو، رات کو میڈیا نے بتایا کہ بانی کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تو ہم خوش ہوئےلیکن رات کے اندھیرے میں کس نے کیا کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکل رات کو جو کچھ ہوا اس کا اندازہ نہیں تھا،کوئی تو ہے جو ملک میں سیاست کو مستحکم نہیں ہونے دے رہا،کوئی تو ہے جو ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہا ہے، پی ٹی آئی کا آئندہ کا لائحہ عمل جلد دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button