
بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکے اور اس کے بعد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 18دہشت گرد ہلاک ،3 شہری جابحق جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد فورسز کا مشترکہ کلیئرنس آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی زخمی ہوئے،صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔





