
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی منافقت پر کڑی تنقید کر دی۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس و دیگر مغربی ممالک ایران میں داخلی اختلافِ رائے سے نمٹنے کے طریقۂ کار پر تہران کی مذمت تو کرتے ہیں، لیکن مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کی مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کرتے۔
عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ فرانس جیسے ممالک کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون پر لیکچر دینا بند کر دینا چاہیے، ان کی منافقت واضح اور شرمناک ہے
انہوں نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی اور ایران کے خلاف جاری جارحیت کی حمایت نے اس اخلاقی برتری کا ہر دعویٰ ختم کر دیا ہے، جس کا آپ تصور کرتے تھے کہ آپ کے پاس موجود ہے
اس سے قبل یورپی یونین اور 20 دیگر ممالک نے ایران میں مظاہرین کی ہلاکتوں کی مذمت میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس پر ایرانی وزیرِ خارجہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے







