تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

نوجوانوں آپکے لیڈر کو آپکی ضرورت ہے، 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کریں گے: سہیل آفریدی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کا رخ کرینگے۔

پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو کاکروچ کہہ رہے ہیں لیکن میں ان کو اقبال کا شاہین کہتا ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں آپ کے لیڈر کو آپ کی ضرورت ہے، 27 ستمبر کو اسلام آباد کو رخ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے، عمران خان کی بہنوں پر آنسو گیس شیلنگ کی جاتی ہے، اگر سسٹم ناکام ہوگیا ہے تو متبادل کیا ہے؟ ہم کسی متبادل کو نہیں مانتے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے مگر ہمارا لیڈر اڈیالا جیل میں ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ رہے، ریاست ہمارے لیے سوتیلی مان بن کر رہ گئی، ہمارا منیڈیٹ چوری ہوا، ہمارے رہنماوں کو نا اہل قرار دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج 3 سال کے بعد شہباز شریف اسپیڈ ناکام ہوگئی، کہا جا رہا ہے کہ سسٹم ناکام ہوگیا

جواب دیں

Back to top button