
انجری کے بعد کم بیک ، کارکردگی سے مطمئن ہوں ، شوال ذوالفقار
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے بازشوال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اگلے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی تاکہ سیریز جیت سکیں ،بیٹنگ میں ہمارا پلان یہی تھا کہ زیادہ سے زیادہ رنز کرنے ہیں ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں تھا کہ انجری کی وجہ سے طویل عرصے کے بعد واپس آ رہی ہوں اس لئے مجھے پر اعتماد رہنا ہے .منیبہ علی میرے ساتھ بیٹنگ کر رہی تھیں اچھی بیٹنگ رہی،ہم 170 پلس رنز کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن بولنگ اور فیلڈنگ میں رنز لیک ہوئے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے میچز میں ہمارا پلان یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رنز کرنے ہیں
۔ان کا کہنا تھا کہ بولنگ لائن اینڈ لینتھ کے مطابق نہیں ہوئی اس لیے زیادہ رنز بنے ،اگلے میچز میں بولنگ کو بہتر کرنے کوشش کریں گی۔





