تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

نئی تاریخ رقم، پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے ایونٹ میں شرکت کرے گی

لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپاکستان کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم رواں سال پہلی مرتبہ فیفا کے منظور شدہ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس پیشرفت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی۔ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے مرکزی فیفا آسیان کپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ وہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پاکستان کو اس تاریخی ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا۔

جواب دیں

Back to top button