
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان رابطوں میں آبنائے ہرمز کی صورتحال، خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن و امان کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے اتحادی حوثی گروپ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایران اور عمان کے درمیان دو روزہ مذاکرات ہوئے تھے جن میں امریکی فوجی حملوں کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر بات ہوئی تھی







