
سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ بحری ناکابندی کی دھمکیوں کا طاقت سے جواب دیا جائے گا، باب المندب میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کی جائے گی۔
سعودی عرب نے یمن کی حوثی تنظیم انصار اللّٰہ کی جانب سے مملکت کی بحری ناکابندی کی مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یمنی عوام اور یمن کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
قبل ازیں ترجمان انصار اللّٰہ نے کہا تھا کہ یمن کی بندرگاہوں کی ناکا بندی اور صنعا ایئرپورٹ پر حملوں کا جواب دیا جائے گا







