تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار

3 ایڈیٹس میں رنچھوڑ کا کردار سونم وانگ چک کی شخصیت پر مبنی نہیں: عامر خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال پر پہلی بار اظہارِ خیال کرتے ہوئے فلم 3 ایڈیٹس سے متعلق ایک دیرینہ غلط فہمی بھی دور کر دی۔

عامر خان نے لندن انڈین فلم فیسٹیول میں فلم لگان کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ فلم 3 ایڈیٹس میں میرا کردار رنچھوڑ داس سونم وانگ چک کی شخصیت پر مبنی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب فلم بنائی جا رہی تھی، اس وقت نہ میں اور نہ ہی فلم کے مصنفین راجو ہیرانی اور ابھیجیت جوشی سونم وانگ چک کو جانتے تھے

عامر خان کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ رنچھوڑ داس کا کردار سونم وانگ چک سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا۔

عامر خان نے کہا کہ سونم وانگ چک جو کام کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام ہے اور ان کی خدمات کی قدر کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ ان کا تعلق فلم کے کسی کردار سے جوڑا جائے۔

سونم وانگ چک کی صحت سے متعلق سوال پر عامر خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگ ان کی صحت اور زندگی کے حوالے سے فکر مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی بھوک ہڑتال باخیریت ختم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سونم وانگ چک نئی دہلی کے جنتر منتر میں گزشتہ 19 روز سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں، احتجاج کا آغاز پرچہ لیک ہونے کے خلاف کیا گیا تھا، جو بعد ازاں امتحانی نظام میں اصلاحات اور مطالبات پر مبنی وسیع تحریک میں تبدیل ہو گیا

جواب دیں

Back to top button