
کراچی: کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا ہے۔
گرفتارملزمان سے کلفٹن تین تلوار کے قریب 13 جولائی کو ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار تینوں ملزمان اسلم عرف بابا، رام چند اور انیل نے ابتدائی تفتیش کےدوران بتایا کہ ڈکیت گینگ کاسرغنہ اسلم عرف بابا اور دیگر کارندے قائد آباد کے رہائشی ہیں۔
ملزمان نے بتایا کہ واردات میں اسلم بابا اوردیگرسمیت ایک لڑکی بھی شامل تھی۔
دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا ہےکہ بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں







