تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی حملے جاری رہے تو نئے محاذ کھل سکتے ہیں: ترجمان ایرانی فوج

ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو جائے گا اور نئے محاذ کھل سکتے ہیں۔

ٹیلیگرام پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جارحیت جاری رہی تو جنگ نئے علاقوں تک پھیل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ ابھی تک استعمال نہیں کیا گیا

محمد اکرمینیا کا کہنا ہے کہ اگر ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی دشمن کارروائی جاری رہی تو ایران کا جواب حالات کے مطابق ہو گا، جو دشمن کی توقعات سے کہیں بڑھ کر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں، ایران ہمیشہ علاقائی تعاون اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں رہا ہے، خطے سے باہر کے ممالک ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات رکھیں

جواب دیں

Back to top button