
واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔
امریکی اخبار نے یہ دعوی امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کیا ہے جن کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کرلیا جائے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو جلد شکست دی جائےگی، ایران ملاقات چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گےکہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتا کرتے ہیں یا نہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے بائیڈن دور میں گرفتار امریکی خاتون کو چھوڑ دیا ہے، ایران کے اس خیرسگالی اقدام کو سراہتے ہیں۔
ایرانی پُلوں پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے متعلق صحافیوں کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔ایران کو صورتحال کا علم ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر پھر حملہ کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ہدف ایران کی ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے خطرے کی فوجی صلاحیت ہے۔







