
*پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کا ملکی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر لانے کے لیے ‘کنٹینڈر سیریز’ کا آغاز*
لاہور: پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) کے فروغ اور ملکی ایتھلیٹس کو عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے کے لیے پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن (PAKMMAF) نے ‘کنٹینڈر سیریز’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ’ایکٹیوٹ‘ اور ڈاکٹر رضوان آفتاب کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ ہائی پرفارمنس پلیٹ فارم مقامی مقابلوں اور عالمی سطح کی شدت کے درمیان موجود فرق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس ایک روزہ ایونٹ میں پاکستان کے 12 بہترین آئی ایم ایم اے ایف (IMMAF) ایتھلیٹس اور ابھرتے ہوئے فائٹرز مدمقابل ہوں گے۔ یہ کھلاڑی مستقبل میں ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپس سمیت ’بریو کامبیٹ فیڈریشن‘ اور ’یو اے ای واریئرز‘ جیسی بین الاقوامی پروفیشنل تنظیموں میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔







