تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کا خراجِ عقیدت

معروف سماجی شخصیت اور انسانیت کے لیے زندگی وقف کرنے والے عبدالستار ایدھی کی آج دسویں برسی ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی انسان دوستی اور خدمتِ خلق کی علامت تھے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات پاکستان کی سماجی تاریخ کا روشن باب ہیں اور نوجوان نسل کے لیے وہ قابلِ تقلید شخصیت ہیں

 

وزیرِ اعظم کے مطابق عبدالستار ایدھی نے ثابت کیا کہ ہر شخص معاشرتی اصلاح میں کردار ادا کر سکتا ہے، جبکہ ان کی خدمات نے معاشرے میں احساس، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔

 

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی عبدالستار ایدھی کی دسویں برسی پر اپنے پیغام میں انہیں خدمتِ خلق اور انسانیت کی روشن مثال قرار دیا۔

 

صدرِ مملکت نے کہا کہ ایدھی نے اپنی زندگی غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت کے لیے وقف کی جبکہ دنیا کا سب سے بڑا رضاکارانہ ایمبولینس نیٹ ورک قائم کرنا ان کا عظیم کارنامہ ہے

جواب دیں

Back to top button