تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، میرے خیال سے ایم او یو بھی ختم ہوچکا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ ’میرے خیال میں ایران کے ساتھ ایم اویو ختم ہوچکا ہے‘۔

 

ترکیے کے دار الحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ اور ایران کے معاملے پر نیٹو سے خوش نہیں ہوں۔

 

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانیوں سے ڈیل نہیں کرنا چاہتا، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو گئی ہے، ایرانیوں کےپاس جوہری ہتھیار ہوتےتو وہ اسےاستعمال کرتے، میں ایران کےساتھ اپناوقت ضائع کرنانہیں چاہتا۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ہم نے گزشتہ رات ان پر سخت حملہ کیا، انہیں بتا دیا تھا جب بھی حملہ کرو گے توہم بھی حملہ کریں گے، ہمارا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے، ہم ایران کو غیر جوہری بنا کر رہیں گے، وہ اچھے لوگ نہیں، وہ سب کو نشانہ بناتےہیں بشمول میرے۔

 

امریکی صدر ایران معاملے کو کینسر سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کینسر سے نجات پانا ہوگی، آپ جانتے ہیں نا کینسرکےساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ کینسرکو ابتدا ہی میں کاٹ کرنکال دیا جاتا ہے، ایران کے لیےمیری یہی رائے ہے۔

 

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتگھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا

جواب دیں

Back to top button