تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

عوام میں بدگمانیاں پھیلانے والے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتیوں میں شکایات سامنے آئی ہیں لیکن وزیر صحت نے بتایا کہ سب شفاف طریقے سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اچھا بجٹ پیش کیا، عوام میں بد گمانیاں پیدا کرنے والے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےمزید کہا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ پارٹی کے ارکان ہیں، اختلاف رائے ضرور ہے لیکن وزیراعلیٰ کے خلاف بلاک نہیں بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کی ہدایت پر خود استعفیٰ دیا تھا اور وہ ایسا کوئی کام نہیں کر رہے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔

جواب دیں

Back to top button