تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے انفرا اسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارتی بیان مسترد کردیا

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرا اسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت پاکستان کےخلاف افغان سرزمین سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے سوشل میڈیا پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور مضحکہ خیز بنایات وہ ملک دے رہا ہے جو خود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا رہا ہے، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل علاقائی امن میں رکاوٹ ڈالنے والے کردار ادا کر رہا ہے، تاہم پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرتا رہا ہے اور کرے گا، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے

جواب دیں

Back to top button