تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اظہارِ تشکر، ایرانی صدر آج اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ان کا سرکاری سطح پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خود ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کریں گے جبکہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور وفود کی سطح پر مذاکرات کا سلسلہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔ اسلام آباد آمد کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوگی جس میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر اسی روز رات گئے وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی ملاقات صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ہوگی جبکہ وہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button