
کراچی : پولیس نے سانحہ گل پلازہ کیس کے چالان میں پلازہ یونین کے صدر تنویرپاستا اور دیگر کو آتشزدگی کا ذمہ دار قراردے دیا
محکمہ پراسیکیوشن کے ذرائع کے مطابق چالان میں ملزمان یونین صدر تنویرپاستا، نائب صدر عمار اسماعیل، جنرل سیکرٹری امین اور جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان کو آتشزدگی کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ پراسیکیوشن نے چالان اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال 17 جنوری کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی۔
یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئےتھے







