تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بغیر حجاب گانا گانے پر ایرانی گلوکارہ کو 74 کوڑوں کی سزا

ایران کی ایک عدالت نے گلوکارہ پرستو احمدی اور کاروان سرائے کنسرٹ کے مزید آٹھ ارکان کو 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

نیشنل میڈیا کے مطابق ان پر دو سال کے لیے ملک چھوڑنے اور فن سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ایران کے صوبہ قم کی ایک عدالت نے سنایا۔ اسلامی قانون کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے ہر رکن کو یکساں سزا سنائی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ قومی میڈیا میں شائع کیا جائے گا۔

سزا پانے والوں پر الزام ہے کہ انھوں نے ’انٹرنیٹ پر فحش اور ناشائستہ مواد پوسٹ کر کے عوام کی حیا کو مجروح کیا۔‘

گلوکارہ پرستو احمدی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ’کاروان سرائے کنسرٹ‘ کی سےک میں گلوکارہ کچ بغیر حجاب پہنے گانا گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب پر یہ ویڈیو چند گھنٹوں کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ بار دیکھی گئی۔ اسے سوشل میڈیا پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے

جواب دیں

Back to top button