تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر حملے کے وقت میں بھی وہاں موجود تھا اور ملبے سے باہر نکلا، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں حملے کے وقت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر میں موجود تھا اور ملبے سے باہر نکلا

 

 

عباس عراقچی نے خطے میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے کا بڑا ملک اور اہم کھلاڑی ہے، ایران اور سعودی عرب مل کرخطے میں امن، استحکام اور ترقی لا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا آیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

 

دوسری جانب روسی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے 50 لڑاکا طیاروں نے آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کو نشانہ بنایا تھا، تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی

جواب دیں

Back to top button