تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران کے ساتھ ڈیل کیے بغیر بھی افزودہ یورینیم حاصل کرسکتے ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات بھی ممکن ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایرانی قیادت، بحریہ اور فضائیہ کو ختم کر دیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کا حملہ کیا گیا تو یہ جنگ کے دوبارہ آغاز کا جواز بن سکتا ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کا مؤقف اس معاملے پر بالکل واضح ہے اور خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھول دیا جائے گا، جس سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ایران مان گیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا جب کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں شامل ہیں اور مستقبل میں ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے کسی موقع پر ملاقات ہوسکتی ہے۔ جبکہ ایران متعدد بار کہہ چکا ہے کہ امریکا کے ساتھ افزودہ یورینیم کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button