
ایران نے کویت ایئر پورٹ پر حملے کی تردید کر دی۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے کویت ایئر پورٹ کو نشانہ نہیں بنایا
اُنہوں نے کہا کہ کویت ایئر پورٹ پر نقصان امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت ایئر پورٹ پر حملہ ہوا تھا جس کے بارے میں کویتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ کویت ایئر پورٹ پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔







