
پاور ڈویژن نے بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے جاری ایڈوائزری میں بتایا کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے 4 مراحل میں معلومات شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے، معلومات درج کرنے کے بعد صارفین کو اسی لنک پر6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے، بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کرکے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں ہوسکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیرقانونی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے







