تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعد ایدھی کو اسرائیل کی غیر قانونی حراست سے رہا کروا لیا: اسحاق ڈار

عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام کارکنان کو اسرائیل کی غیر قانونی حراست سے رہا کروا لیا گیا، رہائی کے بعد سعد ایدھی دیگر کارکنان کے ساتھ استنبول پہنچ گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں سعد ایدھی کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری مشترکہ کوششوں سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار سعد ایدھی اسرائیلی فوج کی غیر قانونی حراست سے رہا ہو گئے ہیں اور دیگر کارکنان کے ساتھ بحفاظت استنبول پہنچ گئے ہیں، الحمدللّٰہ

اسحاق ڈار نے لکھا ہے کہ میں سعد ایدھی کی بحفاظت استنبول واپسی کو یقینی بنانے پر ایک بار پھر ترکیہ کی حکومت کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکنان کی حراست اور قابض افواج کی طرف سے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک انتہائی قابلِ مذمت اور قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہے

جواب دیں

Back to top button