
پاکستان کسٹمز ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کردی
تین کالم
،سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹائٹل جیت کر منفرد اعزاز نام کیا،اولین ترجیح قومی کھیل کو واپس عروج پر لانا ہے،دانش کلیم
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کسٹمز قومی کھیل کی بحالی کی جانب سب سے آگے، سینئر، جونیئر اور انڈر 18 تینوں چیمپیئن شپ کے ٹائٹل جیت کر تاریخ بنائی
پاکستان کسٹمز ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم کا کہنا ہے کہ ہمارے ادارے کی اولین ترجیح قومی کھیل کو واپس عروج پر لانا ہے۔ پاکستان کسٹمز اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو جاب کے ساتھ ساتھ کھیل کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی جیت میں ممبر کسٹمز سید شکیل شاہ، اولمپیئن توقیر ڈار اور کلیکٹر آصف عباس، محسن رفیق، عباس علی بابر اور سید آغا کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کسٹمز ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ دانش کلیم کا کہنا تھا کہ اولمپیئن توقیر ڈار نے کسٹمز ٹیم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کسٹمز قومی کھیل کی ترقی کے لیے مستقبل میں بھی اپنی زمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔







