تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔

 

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی اور روسی صدر کی یہ پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔

 

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال میں دی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button