
اسرائیل نے ایرانی دارالحکومت تہران پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ اس نے ’ابھی تہران بھر میں ایرانی حکومت کے ’دہشت گردی‘ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر حملوں کی ایک لہر شروع کر دی ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی تصدیق کی تھی اور اس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق تہران کے مرکز میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فاطمی سٹریٹ کے قریب اور وزارت داخلہ کی عمارت کے ارد گرد زوردار دھماکے کی آواز سنی گئیں







