
لاہور کے علاقے موہنی روڈ میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق میاں بیوی کی لاشیں موہنی روڈ کے علاقے احمد پارک کے قریب گھر سے برآمد ہوئی ہیں، شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے جوڑے کی موت واقع ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود 2 بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔
پولیس کے مطابق فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے







