تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسسیاسیاتپاکستان

بھارتی کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد انتقال کرگئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کرکٹر رِنکو سنگھ کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رِنکو کے والد خان چندرا سنگھ کا جمعہ کی علی الصبح کو گریٹر نوئیڈا کے یَتھارتھ اسپتال میں انتقال ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔

کرکٹر کے والد کے انتقال کی خبر کے بعد کرکٹ حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے

جواب دیں

Back to top button