
ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ویمنز 2026
پاکستان ویمنز اے کا ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں فاتحانہ آغاز
پاکستان اے نے نیپال ویمنز ٹیم کو 30 رنز سے شکست دے دی
پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بنائے
بیٹنگ میں کپتان حفصہ خالد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، وحیدہ اختر نے 23 رنز بنائے
جواب میں نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز بنا سکی
پاکستان اے کی جانب سے لیفٹ آرم سپنرزانوشہ ناصر اور مومنہ ریاست کی بالترتیب 3 اور 2 وکٹیں
وحیدہ اختر نے بھی ایک وکٹ حاصل کی
پاکستان ویمنز اے اپنا دوسرا میچ 15 فروری بروز اتوار کو انڈیا اے کے خلاف کھیلے گی







