
بھارت میں نوجوانوں نے روبوٹ سے بھیک منگوا دی، یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
بھارت میں چند نوجوانوں نے ایک روبوٹ تیار کیا ہے اور تجربے کے طور پر اسے سڑکوں پر لے آئے اور اسے لوگوں کے پاس جاکر بھیک مانگنے کا کام دے دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے
بھیک مانگتے روبوٹ کو دیکھنے کا یہ منظر راہگیروں کے لیے حیران کن اور دلچسپ تھا، متعدد افراد اس انوکھے تجربے پر مسکراتے اور ویڈیو بناتے دکھائی دیے۔
وائرل ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کا کہنا ہے کہ انسانوں کی بے روزگاری کے بعد اب روبوٹ کی بے روزگاری کا بھی تجربہ شروع ہو گیا ہے







