تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

رہنماء تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے دونوں بھائیوں کے درمیان شدید تصادم ، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی

رہنماء تحریک انصاف ایم پی اے شیخ اکرم کے بیٹےاور ایم این اے شیخ وقاص اکرم کے بھائیوں، شیخ فواد اکرم اور شیخ شیراز اکرم دونوں بھائیوں کے مابین جھنگ لاری اڈا میں شدید ہاتھا پائی ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

لڑائی کے دوران دونوں پارٹیوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

شیخ فواد اکرم کے سکیورٹی گارڈز کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ شیخ شیراز اکرم اپنے گارڈز سمیت جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔

جائے وقوع پر پولیس پہنچ گئ اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

نوٹ : یہ خبر اپڈیٹ کی جارہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button