
تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کے نام رہا تھا۔







