تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

باپ کی موت کا ویلاگ بنانے والی بیٹیاں ، ہمارے چینل کو لائک اور سبسکرائب کریں

بے حسی کے انتہا شاید ہم نے آج تک نہ دیکھی ہو لیکن گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ویڈیو دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہوں گے ۔ کیونکہ انہوں نے اس سے زیادہ اذیت ناک اور بے حسی سے بھر پور مناظر شاید ماضی میں نہ دیکھے ہوں اور نہ ہی شاید مستقبل میں کبھی دیکھنے کو ملیں ۔

گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹیوں نے اپنے سگے باپ کی موت کا وی لاگ بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا ۔

https://www.facebook.com/share/v/1Er9rNiZU4/

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس نے صارفین کو ہلاکر رکھ دیاہے، ویڈیو کے دوران ہی باپ کی موت ہو جاتی ہے جبکہ بیٹیاں ایک دوسرے سے مذاق کر رہی ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بزرگ شخص کی موت کا وقت قریب تھا اور یہ بہنیں اپنے والد کے قریب بیٹھیں ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کر رہی تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ لوگوں سے کہیں کہ ہمارے یوٹیوب چینل کو لائیک اور سبسکرائب کر دیں ، یہ کبھی اپنے والد کو عینک پہناتی ہیں اور کبھی اس کے تڑپتے جسم کا مذاق اڑاتی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button