تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان کی کمال کی ڈملومیسی ، نئی دہلی میں بوکھلاہٹ ، معروف امریکی جریدے کا انکشاف

پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی ور کمال کی ڈپلومیسی نے نئی دہلی کے چھکے چھڑا دیئے دے ہیں ، جس کے بعد نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہے.

 

یہ انکشاف معروف امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے ۔

 

اس رپورٹ کے مطابق پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو شدید پریشانی لاحق ہے۔

 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے بہترین پتے بہترین انداز سے استعمال کیے ہیں اور پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کاسامنا ہے.

 

پاکستان کے حق میں امریکی جھکاؤ سے نئی دہلی بوکھلاہٹ کا شکار ہے .

 

پاکستان اور امریکا کے مابین تیل اور دیگر معدنیات کے مشترکہ منصوبوں پر بات چیت ، ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان میں کرپٹو کرنسی معاہدہ طے پایا ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی۔

 

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف امریکا کے بڑھتے جھکاؤ سے نئی دہلی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے .

جواب دیں

Back to top button