
شجاع آباد میں سگے نانا نے سفاکیت کی انتہاء کر دی ۔
بستی ملوک میں اڈا لاڑ کے نواحی گاؤں چک نمبر 14 میں ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ۔
بستی ملوک میں فیض محمد وارث کھوکھر کی بیٹی ارشاد بی بی چند روز قبل اپنے دو بیٹوں "3 سالہ محمد علی ، 2 سالہ احمد علی اور 6 ماہ کی بیٹی ” مہناز بی بی کے ہمراہ سسرال سے ناراض ہو کر والد کے گھر آئی ہوئی تھی۔
معمولی رنجش پر محمد وارث نے بیٹی اور تینوں ننھے نواسوں کو کمرے میں بند کردیا اوراندر سے دروازہ کنڈی لگا کر چھری سے سب کے گلے کاٹ دیے ۔
خوفناک قتل عام کی خبر پھیلتے ہی پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔
پولیس تھانہ بستی ملوک نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچی اور قاتل محمد وارث کھوکھر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ لاشوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔







