سپیشل رپورٹ

حماس زندہ رہے گی: ایرانی رہبر اعلیٰ

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس اپنے رہنما یحییٰ سنوار کی موت کے باوجود زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔

سنوار نے گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں اہم کردار ادا کیا تھا اور رواں ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی فوجیوں نے رفح میں ایک عمارت پر حملے کے دوران انھیں ہلاک کر دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ ’ سنوار کی موت بلاشبہ مزاحمتی محور کے لیے تکلیف دہ ہے لیکن یہ اہم شخصیات کی شہادت سے اس محاذ کی پیش رفت نہیں رکتی۔ ‘

ایران کی حمایت یافتہ مزاحمت میں حماس، لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کے دیگر مسلح گروہ شامل ہیں جنھوں نے اسرائیل پر حملے کیے ہیں۔

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ’وہ (سنوار) مزاحمت اور جدوجہد کا چمکتا ہوا چہرہ تھے۔ ایک فولادی عزم کے ساتھ وہ جابر اور جارح دشمن کے خلاف کھڑے ہوئے۔‘

جواب دیں

Back to top button