فن اور فنکار

فراڈ کے مقدمے میں نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے عدم پیروی پر مقبول ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کی فراڈ کے مقدمے میں عبوری ضمانت خارج کردی۔

نازش جہانگیر کے خلاف اداکارہ اذان اسود ہارون کی مدعیت میں لاہور کے تھانے ڈیفینس سی میں مقدمہ درج ہے اور ان کا کیس سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

نازش جہانگیر اسی مقدمے میں دو ماہ کی عبوری ضمانت پر تھیں، تاہم مسلسل اداکارہ کی جانب سے عدم پیروی کے باعث ان کی ضمانت مسترد کردی گئ۔

فراڈ کے مقدمے کی سماعت لاہور کی مقامی عدالت میں ہوئی، جہاں نازش جہانگیر کے شریک ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جس پر ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی جب کہ نازش جہانگیر کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کی ضمانت خارج کردی گئی۔

اداکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی اذان اسود کو 25 لاکھ روپے کی رقم واپس نہیں کی اور نہ ہی انہیں گاڑی واپس کی ہے، تاہم اس معاملے پر نازش جہانگیر نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button