سپیشل رپورٹ

پاکستان سمیت لگ بھگ دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہوگا

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ 22 ستمبر کو لگ بھگ یکساں ہو جائے گا۔

22 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 43 منٹ پر اعتدال خریفی یا September Equinox کا آغاز ہوگا۔

یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج شمالی سے جنوبی نصف کرے کی جانب جاتے ہوئے خط استوا کے اوپر سے گزرتا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹے کا ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ خط استوا دنیا کے نقشے پر بالکل درمیان میں کھینچا گیا ایک فرضی خط یا لکیر ہے جو ہماری دنیا کو شمال اور جنوب کی طرف دو برابر حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔

اعتدال خریفی کے موقع پر سورج عین مشرق سے طلوع اور عین مغرب میں غروب ہوگا اور اس وجہ سے یہ ایک اہم فلکیاتی ایونٹ ہے۔

جواب دیں

Back to top button