فن اور فنکار

ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی، ارباز خان گھر پہنچ گئے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد چل بسے، تعزیت کے اظہار کے لیے سابق شوہر و اداکار ارباز خان ان کے گھر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر بالکونی سے چھلانک لگا کر خودکشی کی ہے۔

ان کے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور ان کی اہلیہ جوائس پولیکارپ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل اروڑا کی موت کی خبر سامنے آتے ہی جہاں پولیس واقعے کی تحقیقات کے لیے اداکارہ کے گھر پہنچی، وہیں ارباز خان کو بھی ان کے گھر کے باہر دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے شخص ہیں جو انیل اروڑا کی موت پر اداکارہ کے گھر پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button