سپیشل رپورٹ
صیہونی فوج نے نو عمر فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کر دیا
قدس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں "قریوت” بستی کی رہائشی 13 سالہ فلسطینی لڑکی "بانا امجد بکر لبوم” کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی میڈیا نے اس فلسطینی شہیدہ کے والد کی ہسپتال میں لاش کے ساتھ الوداع کرتے ہوئے تصاویر شائع کیں۔
نابلس میں ایک فلسطینی نوعمر لڑکی کی شہادت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب قابض فوج نے نابلس کی بستی بیتا میں آبادکاری مخالف مظاہرے میں شریک ایک امریکی ترک خاتون شہری کو شہید کر دیا تھا۔