فن اور فنکار

نعمان اعجاز کے 1 فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر بچایا: سید نور کا انکشاف

معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کے کیریئر کو بچایا۔

سید نور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ماضی میں شان شاہد اپنی کچھ فلمیں فلاپ ہونے پر جب امریکا چلے گئے تھے تو اس وقت نعمان اعجاز میرے ساتھ فلم ’گھونگھٹ‘ میں کام کر رہے تھے۔

سید نور نے بتایا کہ اچانک کچھ وجوہات کی بناء پر نعمان اعجاز نے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کے بعد شان شاہد کو اس فلم کی پیشکش کی گئی اور خوش قسمتی سے یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور شان شاہد کی فلموں میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی۔

یاد رہے کہ شان شاہد اس وقت ملک کے سب سے بڑے فلم اسٹار ہیں اور مداح ہمیشہ اُنہیں سلور اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button